ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صحافی گوری کا قتل قابل مذمت: امریکہ

صحافی گوری کا قتل قابل مذمت: امریکہ

Thu, 07 Sep 2017 10:29:33    S.O. News Service

نئی دہلی،6؍ستمبر (ایس او نیوز) امریکہ نے آج ممتاز صحافی گوری لنکیش کے قتل کی مذمت کی جنہیں کل بنگلور میں ان کے گھر کے باہر نامعلوم افراد نے گولی مارکر ہلاک کرد یا تھا۔امریکی سفارت خانہ نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان میں امریکی مشن ہندوستان اور پوری دنیا میں پریس کی آزادی کے علمبرداروں کی آواز میں آواز ملاکر بنگلور میں قابل احترام صحافی گوری کے قتل کی مذمت کرتا ہے ۔بیان میں گوری کے خاندان، دوست اور رفقاء کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیاگیا ہے ۔


Share: